لندن (عارف چودھری
اوورسیز کمیشن پاکستان پنجاب ضلح گجرات کے چئیرمین چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ جو ان دنوں برطانیہ کے سرکاری و نجی دورے پر ہیں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس دوران ضلع گجرات کے دنیا بھر میں بسنے والے افراد کی آٹھ سو شکایات کو حل کروایا ہے ان میں سے زیادہ تر زمینی تنازعات تھے برطانیہ میں بسنے والے کئ افراد کے ہم نے صلح گجرات میں انکی مالکیت زمینوں پر قبضے بھی چھڑوائے ہیں ایسے افراد میڈیا پر آ کر بھی اسکا برملا اظہار کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے لوگ دنیا بھر کے ممالک میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کریں کے وہ حکومت پنجاب کے سرکاری پورٹرل پر جا کر اپنی شکایت کا اندراج کریں اور اگر انٹرنیٹ پر شکایت کرنے میں دشواری ہے تو ویب سائٹ سے ٹیلی فون نمبر لیکر ہم سے بذریعہ فون رابطہ کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گیارہ دسمبر 2020 کو حکومت پنجاب نے قانون سازی کر دی ہے جو بھی شکایت حکومت پنجاب کے شکایت پورثرل پر درج ہو گی جب تک اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اس پر کوئ فیصلہ نہیں کرے گی عدالت اس پر کاروائی نہیں کر سکے گی ان کا کہنا تھا اب تو قانون سازی بھی ہو گئ ہے دنیا بھر میں کمیشن کے اراکین بنائے جا چکے ہیں تاکہ کمیونٹی کو اس ادارے بارے آگاہی دی جا سکے
