ڈی جی انسپکشن ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور شوکت علی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 جنوری 2021

ساہیوال:ڈی جی انسپکشن ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور شوکت علی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ، منصور اکبر سپرنٹنڈنٹ جیل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی جی انسپکشن نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سب سے پہلے انہوں نے خواتین وارڈ کا دورہ کیا۔ خواتین اسیران کو دی جانے والی جملہ سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین وارڈ میں بنائے گئے ٹیوٹا کلاسزز، بچوں کے سکول اور خواتین وارڈ میں بنائی گئی ڈسپنسری کو چیک کیا۔ انسپکشن آفیسر نے In Take Diagonstic Center کا تفصیلی دورہ کیا۔ وہاں بنے ہوئے مختلف سیکشن کو چیک کیا۔ In Take Center میں سائیکالوجسٹ کی طرف سے اسیران کو دیئے جانے والے لیکچر کو سُنا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے In Take Diagonstic Centerکے مختلف سیکشنزکے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور کھانے کو چیک کیا اور اُس کے معیار کو سراہا۔ وہ کچن اسیران کی بارک میں بھی گئے اور اُن سے دی جانے والی جملہ سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کھانے کے معیار کو چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا۔ اس کے بعد انہوں نے ایجوکیشنل کمپلیکس و اسیران کے لیے بنائی گئی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ حفظ کلاس، ناظرہ کلاس، ترجمہ کلاس کو چیک کیا۔ اسیران سے اُن کے مسائل دریافت کیے۔ دوران وزٹ انہوں نے اسیران کی مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اسیران کو انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ جس پر جملہ اسیران نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران وزٹ انسپکشن آفیسر نے کرونا SOP کو چیک کیا اور کرونا کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی طرف سے کی گئی احتیاطی تدابیر کو سراہا۔ انسپکشن آفیسر نے ایڈمن بلاک میں قائم فرنٹ کرونا ڈیسک کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انسپکشن آفیسر نے جیل ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ ایکسرے پلانٹ، ڈینٹل یونٹ کو چیک کیا اور اسیران سے ان کے علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔جناب انسپکشن آفیسر نے قرشی فاؤنڈیشن کیطرف سے اسیران کے لیے بنائی گئی ڈسپنسری کو چیک کیا اور جیل کے مختلف شعبہ جات میں سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف اسیران کو دی جانے سہولیات اطمینان کا اظہار کیا اور اُن کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں