وطن پاکستان کے رومنگ سفیر ہیں انکی جتنی خدمت کی جائے کم ہے، بیرسٹر امجد ملک

Spread the love


لندن (عارف چودھری)
‎سابق چئیرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بیرسٹر امجد ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
‎تارکین وطن پاکستان کے گشتی سفیر ہیں انکی جتنی خدمت کی جائے کم ہے اور انکے ساتھ انکی ملکی خدمت کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔

‎انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تین سال بعد اب کھلی کچہریاں لگانے کا سوچ رہے ہیں جبکہ ہم نے تب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حکم پر فارن سیکرٹری اور وزیر اوورسیز پاکستانی کے تعان سے 2016سے 2018 تک 23 جگہ کھلی کچہریاں لگائیں جس میں سعودی عرب ، دبئی ، کویت ، عمان، بحرین ، مسقط ، فرانس، ہالینڈ، بیلجئم ، سپین، اٹلی ، یونان اور برطانیہ کی تمام کونصلیٹ آفس شامل ہیں ۔ یہ کچہریاں پاکستان کے اوپی ایف آفس اور ویڈیو لنک کچہریوں کے علاوہ ہیں۔ کام کرنے کی لگن ہو تو آسمان ہی آخری حد ہے ۔ شکر اللہ کریم ہم نے تارکین وطن کی خدمت کا بیج بویا اور چیف منسٹر پنجاب نے اوپی سی پنجاب کی بنیاد رکھی اور وزیراعظم پاکستان نے اوپی ایف کو نمائیندہ ادارہ بنایا۔

‎بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کے رومنگ سفیر ہیں انکی جتنی خدمت کی جائے کم ہے۔خدمت کے دعویدار بہت ہیں لیکن نیوکلیائی اقدامات کی اب بھی ضرورت ہے۔ کھلی کچہریاں مطالبات جاننے کی طرف پہلا قدم ہے۔ پارلیمان میں سیٹیں، قبضہ ختم کرنیکی عدالتیں،ون ونڈو سرمایہ کاری & مربوط شکائتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے‬۔

‎انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اوورسیز پاکستانیوں کی داد رسی اور حوصلہ افزائی کے لئے مزید اقدامات کرے اور انکے لئے کل وقتی وفاقی وزیر مقرر کرے، تارکین وطن میں سے چئیرمین اوپی ایف تعینات کرے جو منسزتر آف سٹیٹ کا درجہ رکھتا ہو اس سے شروعات ہوسکتی ہے ۔

‎حکومت اوورسیز کمیونٹی کی گزارشات مطالبات اور شکایات جاننے کے لئے سفارت خانوں سے تارکین وطن کے مطالبات پر کھلی کچہریوں کے زریعے رپورٹ حاصل کرے اور اسلےجائز حل کیلئے ایک تارکین وطن اور ریاستی اکابرین پر مشتمل کراس پارٹی نمائیندہ کمیشن مقرر کریں تاکہ مسائل جان سکیں اور حل تجویز ہوسکے ۔ ایسا نہ کیا گیا تو ووٹ کے حق کی طرح تارکین وطن کے مسائل ادھر سے ادھر شٹل کاک بنے رہیں گے اور مزید قبضے ہوتے رہیں گے اور نوے لاکھ لوگوں کی دادرسی نہ ہوسکے گی۔

‎ریاست پاکستان نوے لاکھ تارکین وطن کی یونین کے اصول پر خواتین اور علماء اور ٹیکنوکریٹ کی طرز پر متناسب نمائیندگی کے زریعے پارلیمان میں نمائیندگی یقینی بنائےاور پانچ سیٹیں دونوں ایوانوں میں آزاد کشمیر اسمبلی کی طرز پر مختص کریے۔

‎جہاں پاکستانیوں نے قانون کے مطابق دہری شہریت اختیار کی ہے انہیں پاکستان میں الیکشن لڑنے کا اختیار دینے کیلئے عوامی نمائیندگی کے قانون میں ترمیم اور آئین کی شق تریسٹھ میں ترمیم کیلئے قانون سازی کی جائے۔

‎نیشنل اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹی سے کہا جائے کہ وہ گزارشات مرتب کریں تاکہ تارکین وطن کی شکایات کا جائز حل نکل سلے۔

‎1997 کے بعد انھی تک تارکین وطن کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد نہیں ہوسکی ۔ وقت آگیا ہے کہ تارکین وطن کی شکایات کے ازالے کے لئے کانفرنس بلائی جائے اور انکے مسائل کا حل نکالا جائے، بیرسٹر امجد ملک نے مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں