مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کے نمائندگان نے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کا دورہ کیا۔

Spread the love

(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر)مورخہ 22 جون مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کے نمائندگان نے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کا دورہ کیا۔ جس کی سربراہی مصطفائیہ شریف اور چینل 49 کی سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی اور مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کے چئیرمین میاں عامر علی نے کی۔ برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے ڈائریکٹر خالد حسین نے سب کا استقبال کیا اور مختصر تعارف کے بعد ڈائریکٹر خالد نے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے ھاوس آف وزڈم کا دورہ کرایا۔ جس میں مسلمانوں کا کلچر دکھایا گیا ہے اور مسلم معاشرے کی تاریخ اور مسلمان سائنسدانوں کی ایجادات کی نمائش کی گئی ہے۔یہاں پر مسلم تعلیم و تربیت، الجبرا، ادویات، کیمرا اور فوٹو گرافی اور دیگر اشیاء کی نمائش کی گئی ہے۔
پہلی یونیورسٹی مراکو میں ایک مسلمان خاتون فاطمہ نے بنائی۔ یہاں پر خانہ کعبہ کی چابی بھی نمائش کی لئے رکھی گئی ہے اسکے علاوہ خانہ کعبہ کا ماڈل رکھا گیا ہےاور مسلم ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برٹش آرمی کی طرف سے بھی نمائش گیلری بنائی گئی ہے۔ جسے دیکھنے کیلئے جگہ جگہ سے طالبعلم آتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سنٹر میں 60 کے قریب بے گھر لوگوں کو پینڈنگ کے دوران ٹھرایا گیا ہے۔ سینٹر کے چیئرمین ناصر صاحب اور سی ای او مقصود صاحب نے سینٹر کے بارے میں مزیدتفاصیل سے آگاہ کیا۔ چیرمین ہیریٹیج سنٹر نے مصطفائیہ آرگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پینڈ مک کے دوران مصطفائیہ شریف اور چینل 59 واحد آرگنائزیشن ہے کہ جنھوں نے مشکل حالات میں ضرورت مندوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ اور وفد کو پر تکلف چائے پیش کی گئی۔
ڈاکٹر فصہ نے آرگنائزیشن کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ مصطفائیہ شریف گزشتہ 13 سالوں سے یوکے کے اندر اور باہر کے ممالک میں کام کر ہی ہے۔ آرگنائزیشن نے کوڈ 19 کے دوران نہ صرف انگلینڈ کے مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کیا بلکہ بیرون ملک مختلف ممالک مثلا تنزانیہ پاکستان ،افریقہ ،سیریا اور دیگر ممالک میں ادویات ، کھانا اور ضرورت زندگی کی مختلف اشیاء بھیجیں ۔ ضرورت مند افراد کو بزنس شروع کرنے کے لئے نہ صرف مالی مدد کی جا رہی ہے بلکہ خواتین کو سلائی مشینیں بھی لے کر دی جا رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں ۔ میاں عامر نے واضح کیا کہ آرگنائزیشن کے انڈر مختلف پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جس میں واٹر پراجیکٹ کے تحت مختلف جگہوں پر ہینڈ پمپس اور کنویں بنائے جا رہے ہیں اور مساجد بھی بنوائی جا رہیں ہیں اور نادار بچوں کی تعلیم کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ وفد میں آرگنائزیشن کی سیکرٹری صبا ، ایچ آر شعبے سے ثمینہ، چینل 49 کی ڈائریکٹر حمیرا ثنا اور مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی ٹرسٹی اور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں