منشیات فروش جواری اور جیب تراشوں کی تربیعت کرنے والے پولیس کے لیے چیلنج بن گئے

Spread the love

گوجرانوالہ(وقارباجوہ سے)، منشیات فروش جواری اور جیب تراشوں کی تربیعت کرنے والے پولیس کے لیے چیلنج بن گئے تھوک کے حساب سے مکرو دھندا کرنے والوں کو پولیس نے کھلی چھٹی دے دی شہر کے تیس تھانوں میں سے تھانہ باغبانپورہ سب سے آگے تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری لاک ڈائون کے باعث مارکیٹس ،بازار اور پلازے تو بند ہیں لیکن منشیات جوا اور جیب تراشی کرنے والے افراد نے اپنا کاروبار نہ روکا ضلع کے تھانہ باغبانپورہ ا میں سب سے زیادہ منشیات فروخت ہو رہی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقہ تھانہ باغبانپورہ کلر آبادی محلہ سراجپورہ محلہ طارق آباد محلہ غازی عباس نوشہرہ روڈ میں تھوک کے حساب سے منشیات فروشی کی جا رہی ہے اور جوے پر ہزارو روپے لگائے جا رہے جبکہ کے سراجپورہ میں جیب تراشی کی تربیعت دینے کا ایک سکول قائم کر دیا گیا ہےمقامی تھانہ باغبانپورہ پولیس اسے روکنے میں ناکام ہے متعلقہ پولیس آفیسران کو اطلاع دینے پر ایس ایچ او کو ایماندار کہ کر بات کو ٹال دیا جاتا ہے تاہم ہم سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کرتے ہیں کے نئی نسل پر برے اثرات پڑ رہے ہیں اس مکرودھندے کو انجام دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے علاقہ مکینوں کو مطمئن کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں