گوجرہ ، صدر بار فیصل آباد چوہدری اختر علی ایڈوکیٹ اور سیکٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری خرم اعجاز کاہلوں ایڈوکیٹ کی ڈیرہ چوہدری احسان الحق 371 ج ب میں خصوصی آمد

Spread the love

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اختر علی ورک ایڈوکیٹ اور سیکٹری بار فیصل آباد چوہدری خرم اعجاز کاہلوں ایڈوکیٹ کی گوجرہ کے چکنمبر 371 ج ب ڈیرہ چوہدری احسان الحق میں چوہدری احسن احسان ، چوہدری عاصم احسان ایڈوکیٹ کی خصوصی دعوت پر آمد مہمانوں میں چوہدری طارق کسانہ ایڈوکیٹ ، صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ چوہدری اعجاز اخترکہوجہ ایڈوکیٹ ، سیکٹری بار چوہدری ایاز افضل ایڈوکیٹ ،چوہدری راشدگل ایڈوکیٹ ، ظفر بیگ ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء بھی شامل تھے ڈیرہ چوہدری احسان الحق پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ظہرانہ دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بار فیصل آباد کا کہنا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں چوہدری احسن احسان گجر ، اور چوہدری عاصم احسان گجر ایڈوکیٹ کا اور صدر بار گوجرہ چوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈوکیٹ ، سیکٹری بار چوہدری ایاز افضل ایڈوکیٹ کا کہ جنہوں نے اتنا پیار دیا اور مزید کہا کہ وکلاء برادری کی کامیابی اتفاق اور محبت میں ہے سیکٹری بار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی کامیابی اسی میں ہے کہ اتفاق سے رہیں اسی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں