خاتون ایم پی اے بصیرت شینواری کیجانب سے لنڈی کوتل کے 50 غریب خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم ۔۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں مخصوص نشست پر منتخب ایم پی اے بصیرت شینواری کے نمائندوں نے 50 یتیم،بیواء اور لاچار گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا جسمیں گھی آٹا دالیں،بیسن اور چینی شامل تھی۔ مستحق خاندانوں نے اس اقدام پر ایم پی اے بصیرت شینواری کا شکریہ ادا کیا اور فوڈ پیکج پر دلی خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع خیبر کے پسماندہ علاقوں کے مستحق خاندانوں کی نشاندہی کر کے اسکو بھی زندگی کے خوشیوں میں شریک کریں انھوں نے کہا کہ فوڈ پیکج بغیر فوٹو سیشن کے تقسیم کئے گئے ہیں کیونکہ بعض غریب افراد تصویر کے باعث پیکج نہیں لیتے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق تک پیکج پہنچایا جا سکے انھوں نے مزید کہا کہ ایم پی اے بصیرت شینواری خدمات کے اس سلسلے کو جاری رکھینگے اور کورونا وائرس و لاک ڈاءون کے باعث متاثرہ غریب افراد میں امداد تقسیم کی جائیگی۔
