جیکب آباد( نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود گاؤں مرزا بروہی ناوڑا کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوگیا جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں زخمی ہونے والے ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت دھنی بخش ٹوکانی جکھرانی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر 5 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
