فاٹا انضمام غیر ائینی ہےقبائیلیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

Spread the love

امان علی شینواری ۔
فاٹا انضمام غیر ائینی ہے۔قبائیلیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔انضما م عجلت میں کیاگیا ہے۔الگ صوبہ ہی میں قبائلیوں کا فائدہ ہے۔یہ مرجر نہیں مرڈر ہے پرامن قبائل پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔26اگست میں  پشاوررنگ روڈ پر لویہ جرگہ ہو گا 
ان خیالات کا اظہار قبائل تحفظ مومنٹ کے مرکزی صدر ابوسفیان محسود،چیف کوارڈینیٹر افرسیاب،سینئر نائب صدر سردار اصغر افریدی،جنرل سیکرٹری داود افریدی  اور ضلعی صدر حاجی شیر اسلم نے لنڈ ی کو تل پریس کلب میں    “میٹ دی پریس “
میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائل تحفظ مومنٹ اسلئے وجود میں ائی ہے کہ قبائل کافی عرصہ سے ظلم و جبر کا شکار رہے جس سے ان کی زندگیاں عذاب بن گئیں تھیں اب چونکہ انضمام سے ان کا مزید استحصال ہو گیا اس لئے ہماری مومنٹ اس انضمام کو مسترد کر تی ہے کیونکہ اس میں قبائل کے ساتھ دھوکہ کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز ریفارمز کمیٹی میں انضمام کا اپشن موجود ہی نہیں تھا اور اس حوالہ سے اس وقت سیفران کمیٹی کے چیئر مین عبدالقادر بلوچ کا بیان موجود ہے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم نے کمیٹی کو اصلاحات کے لئے بھیجا تھا نہ کہ انضمام کے لئے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی کمیٹی میں چار نکات تھے جس میں الگ صوبہ کی اپشن بھی موجود تھا جو قبائل کے مستقبل کے لئے بہترین اپشن تھا 
انہوں نے کہا کہ قبائل تحفظ مومنٹ قبائل کے لئے الگ صوبہ میں رو شن مستقبل دیکھتی ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائل کے لئے الگ صوبہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے فیصلے خو د کرے قبائل کے مسائل کا واحد حل الگ قانون ساز ادارے میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اج بھی جرگہ کو سپریم سمجھتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے وفود تیار کیں ہیں کئی جرگے کئے اور ائندہ بھی منعقد کئے جائیں گے جن کو ختمی شکل دیدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مومنٹ کا مین مقصد قبائیلیوں کو یکجا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام سے پہلے جو صورتحال تھی اج بھی وہی صورتحال ہے تو ایسی انضمام کی کیا ضرورت ہے۔ قبائیلی امور کے حوالہ سے صدر پاکستان سے ائینی اختیارات لیکر پارلیمنٹ کو بااختیار بناناکہاں کا انصاف ہے قبائلیوں کو اعتما د میں لینا کیا ان کا حق نہیں بنتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انضمام ایف سی ار کے کاتمہ کے لئے نہیں بلکہ قبائل کے معدنیات پر قبضہ کرنا مقصود تھا۔قبائل تحفظ مومنٹ کے ذمہ داروں نے کہا کہ ہم انضمام کے خلاف ائینی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے قبائل میں شعور اجا گرنا ہے انہوں نے کہا کہ یوم ازادی کے اس خوشی کے موقع پر ہم نے دنیا کو پیغام دینا ہے کہ قبائلیوں کا اپنا ایک تشخص ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے قبائل لڑنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ خاصہ دار اور لیویز مراعات تھے مگر اج پولیس کا نظام اس کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور اس نظام کے خلاف نہیں ہیں ہم اس لئے مسترد کرتے ہیں اس نظام میں قبائلیوں کا فائندہ نہیں ہے اگر قبائلیوں کا فائدہ ہے تووہ ہے صرف اور صرف الگ صوبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں