پنڈ دادنخان خان کی تازہ سیاسی پیش رفت

Spread the love

زاہد حیات
پنڈ دادنخان کی اور حلقہ این اے 67 کی نمائندگی اس وقت چوہدری فواد حسین کر رہے ہیں وہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی بھی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں اور ملکی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ایک لحاظ سے یہ قابل فخر ہے حقے کے عوام کے لیے کہ ان کی نمائندگی وہ شخص کر رہا جس کا سیاسی قد کاٹھ بلاشبہ بڑا ہے جس کی پچان ملک بھر میں ہے اور جس کی بات اعلیٰ ایوانوں میں سنجیدگی سے سنی جاتی ہے اور حالیہ کرونا وبا میں انہوں نے جس سنجیدگی اور محنت سے اپنی وزارت کو اس وبا کے خلاف فعال کیا وہ ہر لحاظ سے قابل داد اور قابلِ ستائش ہے چوہدری فواد حسین چوہدری عابد جوتانہ راجہ افتخار شھزاد اب ان تینوں کا تعارف تو شاید اھل حلقہ کو کروانا ضروری نہیں راجہ افتخار شھزاد اور چوہدری عابد جوتانہ یہ لوگ اس وقت بھی اقتدار دیکھ چکے تھے جب لوگ شاید پوری طرح دینا بھی دیکھ پاتے اسی طرح چوہدری فواد سیاست میں آنے سے پہلے ہی اپنی پچان بنا چکے تھے ان تین با صلاحیت نوجوان سیاستدانوں کا حالیہ دنوں میں اکٹھے ہونا بلاشبہ حلقے اور تحصیل کے لیے ایک بہت روشن امید بن گئ تھی اور اب بھی ہے چوہدری عابد جوتانہ کا سیاسی قد کاٹھ ہو یا راجہ افتخار شھزاد کی سیاسی پچان ہو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان تینوں کا ساتھ چلنا حلقے عوام اور پنڈ دادنخان کے لیے بہت ضروری ہے ۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ مشاورت کا سلسلہ شروع ہو یہ مشاورت ان تینوں کے درمیان براہ راست ہو راجہ افتخار شھزاد چوہدری عابد جوتانہ حلقے کی سیاست میں ایک فیصلہ کن فیکٹر ہیں ان کو ان کے مقام سے کم کرنے کی کوششیں نا صرف حلقے بلکہ خود چوہدری فواد حسین کے لیے بھی سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتیں ہیں ۔ایک بات روز روشن کی طرح عیاں کہ چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار شھزاد کی شخصیات کسی بھی قسم کی منفاقت سے پاک ہے اور پچھلے عام انتخابات اور پھر ضمنی الیکشن میں ان دونوں نے پارٹی اور چوہدری فواد حسین کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ ثابت کر دی ہے اپنا سیاسی نقصان کیا یہ ایک حقیقت ہے۔ صرف حلقے اور تحصیل کی بہتری کے لیے چوہدری فواد حسین کی کامیابی سے امیدیں اھل حلقہ کی آسمانوں پر پہنچ گئیں اور اب بھی ہیں اور اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ چوہدری فواد حسین میں صلاحیت ہے اہلیت ہے ۔لیکن فواد بھائی کو چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار شھزاد کی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھانا ہو گا ۔ان کو ان کے سیاسی قد کاٹھ کے مطابق زمہ داری سونپا ہو گئیں ۔مشاورت میں شامل کرنا ہو گا ۔تو انشاللہ حلقے کے مسائل بھی حل ہوں گے پنڈ دادنخان بھی بدلے گا اور ایک مثبت طرزِ سیاست کا آغاز ہو گا ۔چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار شھزاد اب اپنے سیاسی کیریئر کی قربانی دینے کو تیار نظر نہیں آتے کیونکہ پہلے بھی وہ اپنی بساط سے زیادہ سیاسی قربانی دے چکے۔ ۔یہ دونوں آج بھی فواد بھائی کے لیے مخلص ہیں اور مل کر چلنے کو تیار لیکن ضروری یہ ایک ان کا صحیح مقام پچانا جائے ۔ اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین اس حلقے کے لیے امید کی کرن ہیں ان کو بس اپنے فیصلے خود اور اپنے سچے ہمدردوں کو دیکھ کر کرنے ہوں گے مجھے آج بھی یقین ہے کہ
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری عابد جوتانہ اور فخر راجہ افتخار شھزاد انشاللہ یہ کہکشاں قائم رہے گی۔ بس تھوڑا سا سوچنا سب کو ہے.. گلے شکوے بھی اپنوں سے ہوتے اور محبت کی علامت ہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں