پنڈدادنخان( راشدخان)
ڈی ایچ کیو پنڈدادنخان میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کورونا کے تین میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ رزلٹ نیگٹو آگیا ہے محمد سجاول ولد محمد الطاف ساکن کریالہ کو 4 مئی کو کریالہ سے شک کی بنیاد پر ریسکیو کیا گیا تھا. ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی کی ذاتی دلچسپی سے ٹیسٹ رزلٹ موصول ہوتے ہی فوری طور پر دفتری کاروائی مکمل کر کے محمد سجاول کو گھر شفٹ کر دیا گیا۔۔اس وقت دو مریض ٹی ایچ کیو میں ٹیسٹ رزلٹ کے منتظر ہیں۔ محمد سجاول کے گھر والوں نے ڈاکٹر محمدعلی کا مریضوں سے ہر ممکن تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔۔
