15 رمضان المبارک کا دن عالم اسلام میں یوم یتامیٰ کےطور پر منایا جاتا ہے

Spread the love

15 رمضان المبارک کا دن عالم اسلام میں یوم یتامیٰ کےطور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس عز م کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے اردگرد ہریتیم بچے کا بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب اسی طرح خیال رکھیں گے جیسے ہم اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔ مسلم ہینڈز، آپ لوگوں کے تعاون سے پورے پاکستان وآزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سے زائد یتیم بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی بہبود پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان یتیم بچوں کو یونیفارم ، کتابیں ، کاپیاں، میڈیکل چیک اپ، کھانا اور ٹرانسپورٹ اور جہاں ضرورت ہو وہاں رہائش کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس وقت پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں میں 55,000 سے زائد بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں جن میں سے اکثریت یتیم او رغریب بچوں کی ہے ۔ اس بڑے پیمانے پر سکول نیٹ ورک چلانے پر مسلم ہینڈز سالانہ 60 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ خرچ کرتی ہے۔ اس نیکی کے کام کو جاری رکھنے اور مزید یتیم بچوں کی کفالت کے لئے ہمارے ہاتھ مضبوط کیجئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں