بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکل کیخلاف کارروائی کیجائے،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ٹریفک سٹاف کیساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو۔
ساہیوالۛ تفصیل کیمطابق(چوہدری آ صف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن،بلانمبری گاڑیوں،موٹرسائیکل اور رکشوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں ٹریفک افسران کیساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلا نمبری گاڑیوں کو بند کیا جائیگا۔اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ روڈ پر چلنے کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہونا لازمی ہے۔زیادہ تر جرائم میں بھی بلا نمبری گاڑیاں ملوث ہوتی ہیں اس لیے ضروری ہےکہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کا احترام کریں اوراپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کروائیں۔نیز تمام ٹریفک افسران کوہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پہلے سلام پھر کلام کے منشور کے تحت ڈیوٹی سر انجام دیں۔
