ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسین کلیانی کی ہدایت پر ساہیوال کے سکولوں اور کالجوں میں سول ڈیفنس ٹرینگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال میں انسٹرکٹر غلام ربانی نے طلبہ کو فائر فائٹنگ کی تربیت دی اور اُنہیں آگ بجھانے والے آلات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یہ بات سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرسکولز و کالجز میں ٹرینگز کا انعقادکیا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں حادثات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور حادثہ کی صورت میں اپنے آپ کو اور دوسرے کو حا دثہ سے محفوظ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ یہ ٹرینگ اپنے گھر میں موجود افراد اور دوستوں تک بھی پہنچائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں اپنا دفاع کیا جا سکے۔
