
ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم : چیچہ وطنی: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو ٹریفک قوانین وسموگ آگاہی مہم کے حوالےسے آگاہی لیکچر دیئے جارہے ہیں۔
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ساہیوال نے گورنمنٹ ایم۔سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی میں اساتذہ اور طلباءکو ٹریفک قوانین اورسموگ سے بچاؤکیلئےآگاہی لیکچردیا۔ انہوں نے طلباء سے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے قومی شاہراؤں پر ڈسپلن کے ساتھ چلیں اورحادثات سےبچنےکےلیےاحتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔موٹر سائیکل سوار طلباء دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے بعض رہیں یہ حادثات کا باعث بنتاہےموٹرسائیکل سوار طلباء ہیلمٹ،بیک ویومرراور انڈیکیٹر کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے مضر اثرات سے بچنےکیلئےاحتیاطی تدابیراپنائیں۔سموگ ایک زہریلا اور آلودہ دھواں ہےجس سےآنکھیں،گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلتی ہیں جس سے بچاؤ کیلئےدوران سفرماسک عینک اور گلووز کا استعمال لازمی کریں سفر سے واپسی پر اپنے ہاتھ اور منہ اچھی طرح صابن سے صاف کریں -آخر میں اساتذہ اور طلباء میں آگاہی پر مبنی پملفٹ تقسیم کیئے گئے