ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں قائم نرسنگ کالج میں سٹوڈنٹس کی نشستوں میں اضافہ

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم )ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں قائم نرسنگ کالج میں سٹوڈنٹس کی نشستوں میں اضافہ۔نرسنگ کالج میں 25طالبات کی بجائے اب50طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ MNCHکے زیر استعمال بلڈنگ کو نرسنگ کالج کے حوالے کر دیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر محمد راشد قمر راوکو بلڈنگ کی چابیاں دیں۔ پنجاب حکومت عوام کے صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کے فراہمی کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔ پرنسپل میڈیکل کالج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں قائم نرسنگ کالج میں سٹوڈنٹس کی نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اورنرسنگ کالج میں 25کی بجائے اب50طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نےMNCHکے زیر استعمال بلڈنگ کی چابیاں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر محمد راشد قمر راوکو چابیاں دیں جبکہ پرنسپل نے بلڈنگ کو نرسنگ کالج کے حوالے کر دیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کے فراہمی کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں