ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم )پنجاب حکومت کسانوں، کاشتکاروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، شعبہ زراعت میں اصلاحات کے عمل سے ہی زرعی پیداواری کو بڑھانا ناگزیز ہے، بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسانوں، کاشتکاروں کو ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں، کھادوں کی مقر ر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائے جائے، کھادوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کاروائیاں کی جائیں، کھادوں کی فروختگی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈوثیرن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھادوں کے سٹاک، دستیابی، فروختگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی، اے ڈی سی آر ماہم آصف ملک، اے ڈی سی جی عابد شوکت، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمدسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ڈی اے پی اور یوریا کی کھادوں کا مناسب سٹاک موجود ہے اور کسانوں، کاشتکاروں کو مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کھادوں کی مانیڑنگ کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم بنائے گئے ہیں اور کھادوں کی کنٹرول ریٹس پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کمشنر ساہیوال ڈوثیرن نے انتظامی اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کھادوں کی مانیڑنگ کیلئے کنٹرول روم بنائے جائیں، دریں اثناء کمشنر ساہیوال ڈوثیرن کی زیر صدارت ڈیجیٹل گردواری سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا، اے ڈی سی آر ماہم آسف ملک نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل گردواری کے سلسلہ میں ابتک404595 انٹریاں ہو چکی ہیں، فیلڈ وزٹس بھی جاری ہیں، ڈیش بورڈ کے زریعے بھی ڈیجیٹل گردواری کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تعطیل کے ایام میں بھی ڈیجیٹل گرداوری کا عمل جاری ہے، خدمت مراکز، دیہی مرکز مال، شناختی کارڈ کا بھی اندراج بھی کیا جا رہا ہے، کمشنر ساہیوال ڈوثیرن علی بہادر قاضی نے کہا کہ ڈیجٹل گردواری ملکی ترقی و استحکام کی کلید ہے، ڈیجٹل گردواری کے زریعے، ڈیجٹل گردواری سے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو گا اور حقدار کو اس کا حق دلانے میں آسانی ہوگی،، ڈیجیٹل گردواری سے تعین قبضہ، تصرف اراضی اور زرعی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ریونیو کیسز میں بلا تاخیر انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی، مزید برآں کمشنر ساہیوال ڈوثیرن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کے ہمراہ مرکز صحت16/S.P میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور انہوں نے مو ضع میں ڈیجیٹل گرد اوری کا ڈیٹا بھی چیک کیا، کمشنر ساہیوال ڈوثیرن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ملکہ ہانس میں کھادکے گوداموں پر سٹاک کی چیکنگ کی اور کنٹرول ریٹس پر فروختگی کے عمل کا جائزہ لیا۔
