چانڈکا کالج کے ہاسٹل میں ڈاکٹر نوشین کاظمی کی پراسرار ہلاکت

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رازخان پٹھان نے چانڈکا کالج کے ہاسٹل میں ڈاکٹر نوشین کاظمی کی پراسرار ہلاکت، خیرپور میں معصوم ہندو بچے کانا کمار کے ساتھ ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے اور ناظم جوکیو کے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف کے رہنما رازخان پٹھان نے نواب خان لغاری، عمیر مغیری، گل امان عباسی، سیف علی، زین بھٹی، کرن کمار اور دیگر کے ہمراہ ڈی سی چوک پر ڈاکٹر نوشین کاظمی،کانا کمار اور ناظم جوکیو کی تصاویر آمیزان کرکے شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر رازخان پٹھان نے کہا کہ سندھ میں قتل وغارت اور بربریت کی انتہا ہوچکی ہے تعلیمی درسگاہوں میں بچیاں غیر محفوظ ہیں تعلیمی اداروں کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاشیں مل رہی ہیں، معصوم بچوں کو ساتھ جنسی زیادتیاں کرکے ان کو قتل کیا جارہا ہے وڈیرہ شاہی معصوم اور بے گناہ افراد کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کررہے ہیں لاقانونیت کی وجہ سے معصوم افراد لقمہ اجل کا شکارہورہے ہیں جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایسے واقعات پر سوموٹو ایکشن لیکر اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں