جیکب آباد(نامہ نگار) جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر کی ڈیڑھ ماہ قبل چھینی گئی کار خیرپور پولیس نے برآمد کرلی، ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی ڈیڑھ ماہ قبل خیرپور میرس کے تھانہ کنب کی حدود ننگریجا پل کے مقام سے چھینی سے گئی کار خیرپور میرس پولیس نے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گذشتہ روز ایس ایس پی خیر پور میرس ظفر اقبال ملک نے جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری کو کار برآمد ہونے کی اطلاع دی تو جے یو آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں ایس ایس پی آفیس خیرپور میرس پہنچے جہاں انہوں نے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی، اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماؤں جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا ثناء اللہ جمالی، مولانا احسان اللہ، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، حماداللہ انصاری، غازی نعمت اللہ بھیو، تاج محمد امروٹی ودیگر نے کہا کہ ایس ایس پی خیرپور میرس ظفر اقبال ملک ایک انسان دوست اور عوام دوست آفیسر ہے جن کی محنت سے ہماری گاڑی برآمد ہوئی جن کے ہم مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ظفر اقبال ملک، ڈی ایس پی احمد علی سولنگی، سی آئی اے انچارج گل محمد مہر، انسپکٹر شوکت علی رند، پرویز شاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
