جیکب آباد میں دن دھاڑے رہزنی کی واردات

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں دن دھاڑے رہزنی کی واردات، ملزمان نجی کورئیر کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپے چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود آدم خان پہنور روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے دن دھاڑے نجی کورئیر کمپنی کے ملازم علی محمد سرکی سے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ نوجوان محمد علی سرکی نے بتایا کہ معمول کے مطابق رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے جارہا تھاکہ نامعلوم ملزمان کیش بیگ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق علی محمد سرکی کی جانب سے تھانے پر این سی درج کرائی گئی ہے جبکہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں