جیکب آباد کی بینظیر لائبریری کا ڈی جی کا دورہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی بینظیر لائبریری کا ڈی جی کا دورہ، گدائی لائبریری بھی محکمہ ثقافت کے زیر انتظام لینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائبریری سندھ نزاکت علی فاضلانی نے گزشتہ روز جیکب آباد کی بینظیر لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر لائبریرین یوسف چنہ اور انتظار ابڑو نے ڈی جی لائبریری کو پھولوں کے ہا رپہنائے ڈی جی لائبریری میں مطالعہ کرنے والے نوجوانوں سے بھی ملے اور محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی لائبریری نزاکت فاضلانی کاکہنا تھا کہ صوبائی وزیر سردار شاہ کی ہدایت پر جیکب آباد کی گدائی لائبریری کو بھی محکمہ ثقافت کے زیر انتظام لیا جا رہا ہے جس کی سندھی ادبی سنگت نے گذارش کی تھی سندھ کے نامور شاعر عبدالکریم گدائی کے نام سے منسوب لائبریر ی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں