جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں معذوروں کے عالمی دن پر معذوروں کا حقوق نہ ملنے کے خلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں معذوروں کے عالمی دن پر معذوروں نے حقوق نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا، ڈس ایبل ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے معذوروں کو ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ اور حکومتی امداد میں خصوصی کوٹہ نہ ملنے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس محمد ابراہیم منگی، غلام محمد سومرو، آصف سیال، منیر بروہی، غوث بخش کی قیادت میں نکالا گیا معذوروں نے ویل چیئر اور بیساکیوں پر شہر میں مارچ کیا اور حقوق نہ ملنے پر نعریبازی کی، معذوروں نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس پر معذوریونین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم خصوصی افراد سے یکجہتی کے لیے عالمی دن تو مناتے ہیں لیکن عالمی سطح کی سہولیات یہاں معذروں کو نہیں دی جاتی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی معذروں کے پانچ فیصد کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمتیں دیں گے لیکن معذوروں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر ہمیں سرکاری ملازمتوں سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی امدادی پروگرام میں معذروں کیلئے خصوصی کوٹہ ہونا چاہئے اور ہمیں بھیک مانگنے پر مجبور نہ کیا جائے ہمیں عزت کی دو وقت کی روٹی دی جائے۔
