جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والے سوتیلے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں حرمت کیھر میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون 35 سالہ مسمات سبھائی کے قتل میں ملوث سوتیلے بیٹے کامل ولد عامل کیھر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گھریلو تنازعہ پر اپنی سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزم کامل کیھر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مبارکپور پر قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔
