جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سولنگی اتحاد کی جانب سے سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سولنگی اتحاد کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ایک ریلی چیئرمین محمد رمضان سولنگی کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، ریلی میں شامل شرکاء نے سندھی اجرک، ٹوپی پہن کر شہر میں مارچ کیا اور سندھی گیتوں پر رقص کیا، ڈی سی چوک پر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب 5 ہزار سال پرانی ہے سندھ کی تہذیب دنیا کی جدید تہذیبوں میں شمار ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب دنیا ترقی کے نام سے ناواقف تھی اس وقت بھی سندھی ایک ترقی یافتہ اور تہذیب یافتہ قوم تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہئے اورتمام سندھی ملکر 5دسمبر کو ثقافتی دن منائیں۔
