محکمہ اطلاعات کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جا رہے ہیں،فتح اللہ خان

Spread the love

صوبائی حکومت اپنے ملزمین کی کی پروٹیکشن چاہتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان نے کہا ہے کہ محمکہ اطلاعات کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے بھرپور اقدامات کئیے جارہے ہیں۔ادارے کے ملازمین کی مستقلی نیک شگون ہے۔ادارہ ارتقاء کے عمل میں تھا جو کہ ملازمین کی مستقلی کے بعد آج مکمل ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری انفارمیشن ایک قابل اور باصلاحیت آفیسر ہیں ان کی قیادت میں ادارہ پھلے پھولے گا۔اس موقع پر مزیدکہا کہ ریگولرائزیشن ایکٹ پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے اب انشاء اللہ دیگر ملازمین بھی مستقلی ایکٹ سے مستفید ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کیلئے بھی خوشخبری ملے گی۔صوبائی حکومت اپنے ملازمین کی پروٹیکشن چاہتی ہے۔بحثیت پاکستانی اور گلگت بلتستان کے باسی ہمیں عہد کرنا ہے کہ اپنے دفتری امور کی انجام دہی میں ایمانداری سے کام لیں۔مخلصانہ جدوجہد سے ہی ہم مملکت پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا سکتے ہیں۔اپنے حصے کا اینٹ اور دیا جلانا ہے تاکہ بہترین معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے۔ادارہ نومولود ہے اس کی استعداد کار کو بڑھانے میں ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نظام کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ن کا مزید کہنا تھا ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے محکمہ اطلاعات کو درپیش مسائل کا ازالہ ہوگا۔آخر میں صوبائی وزیر نے ریگیولر ہونے والے ادارے کے سٹاف کو مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں