خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی، ہزاروں امیدوار میدان میں ہیں، بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں ہو رہے ہیں۔ میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کے لیے بھی ووٹنگ ہو گی، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کا چناؤ بھی ہو گا۔ صوبے بھر میں امیدواروں کی تعداد 37 ہزار 752 ہے، جن میں سے تحصیل چیئرمین اور میئر کی نشستوں کے لیے 689 امیدوار، ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار 282 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں خواتین نشستوں کے لیے 3 ہزار 870 امیدوار، کسان و مزدور نشستوں پر 7 ہزار 428 امیدوار، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6 ہزار 11 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 293 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے مطابق ہر ووٹر کو 6 مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے،جن پر پارٹی کا نام اور نشانات درج ہوں گے
