دھندکےدوران محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرناحادثات سے بچاؤاور محفوظ سفرکی ضمانت ہے۔ڈی ٹی اوساہیوال

Spread the love

ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے کہا ہےکہ دھند کے دوران انتہائی احتیاط کیساتھ ڈرائیونگ کریں کیونکہ دھند/بارش اور دیگر خطرناک موسمی حالات میں حادثات کے مواقع بڑھ جانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔دھند کا سیزن شروع ہوچکا ہے،لہذا ڈرائیور حضرات کیلئے یہ ضروری کہ وہ رات اور صبح کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفر کریں۔گاڑی کی ڈپ لائٹ اور فوگ لائٹ ہمیشہ روشن رکھیں،ڈبل انڈیکیٹر آن ہونے چاہئیں۔تیز رفتاری کا مظاہرہ مت کریں سامنے والی گاڑی کی بیک لائٹس کو دیکھتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں،باربارلین تبدیل کرنے سے بھی گریز کریں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے مزید عوام الناس سے بھی یہ اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کےجوان ہر طرح کے موسم میں آپکی رہنمائی،خدمت اور حفاظت کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں ان کیساتھ تعاون ضرور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں