گلگت بلتستان میں زلزلوں کے جھٹکوں کے حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے متعلقہ حکام سے زلزلے نتیجے میں ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر رپورٹ طلب کی ہے۔
گلگت (مظہر علی مغل سے) گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے محکمہ داخلہ کو احکامات دئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکوں سے ممکنہ طور پر پہنچبے والے نقصانات کے سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے فوری طور پر رپورٹ لیں۔ تاکہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ لوگوں کی سرکاری ادارے مدد فراہم کی جاسکیں اور اس کے ساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے تمام ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں و مشینری کو الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔ابھی تک ملنے والے اطلاعات کے مطابق تمام اضلاع میں ابھی تک کوئی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے گلگت بلتستان میں پیر کی رات 6 بجکر 29 منٹ کے قریب وقفے وقفے سے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے