ڈسٹرکٹ جیل نوشھرو فیروز میں قیدیوں اور عملے کیلئے صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

منقعدہ آگاہی پروگرام میں ڈاکٹر سعید جلبانی، کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر ناصر شاہ نے صحت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔

سندھ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شہاب الدین صدیقی اور اصلاحی سہولت نوشہروفیروز نے بروز بدھ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے جیل کے اندر قیدیوں اور عملے کیلئے صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔ڈاکٹر سعید جلبانی، کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر ناصر شاہ، جنرل فزیشن نے لیکچر دیا جس میں قیدیوں اور جیل کے عملے کو مختلف بیماریوں خصوصاً ڈینگی کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ان کے علاج کے ساتھ اور علامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورہ کرنے والے ماہرین اور قیدیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ قیدیوں اور عملے کے لیے وقتاً فوقتاً ان کی اچھی صحت اور حفظان صحت کے لیے اس قسم کے سیشن کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں