اس قسم کے گیت لکھنا اور اسکو چلانا ہندو کمیونٹی کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو کمیونٹی کی دل آزاری پر پشتو گیت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا گزشتہ روز خیبر پختون خواہ اسمبلی کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے رنجیت سنگھ نے ایوان میں نشاندہی کی کہ پشتو کے ایک گیت میں ہندو لڑکی کو مسلمان کر دیا کا مصرہ شامل یے جس سے خیبر پختون خواہ میں مقیم ہندو کمیونٹی کے دلی جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے لیکن ابھی تک اس توہین آمیز الفاظ پر پیمرا کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے گیت لکھنا اور اسکو چلانا ہندو کمیونٹی کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے اس مسلئے پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو رولنگ دینے اور گانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا.