85فیصد مقدمات یکسو،13778ملزمان گرفتارقتل کے 96 میں سے79مقدمات یکسو،222ملزمان گرفتار
17پولیس مقابلوں میں 26خطر ناک ڈکیت ہلاک3زخمی
مقدمات برخلاف پراپرٹی ڈکیتی، راہزنی چوری وغیرہ میں 11کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد نقدی و مال مسروقہ برآمد
40گینگ ہا ئے کے 150 ارکان گرفتار، کل2768مجرمان اشتہاری گرفتار
تقریباً22من چرس،1من ہیروئن،6من سے زائد افیون،22679لیٹر شراب معہ71چالوبھٹیاں برآمد رائفل 73، بندوق 147،کلاشنکوف 10عدد،ریوالور پسٹل1160عدد، معہ41956گولیاں برآمد
ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصادق بلوچ کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بلا خوف و خطر سال 2021میں بھر پور کاروائیاں کی گئی۔
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے ضلع ساہیوال کی سالانہ کار کر دگی رپورٹ جاری کر تے ہو ئے کہا کہ سال2021میں 12503مقدمات درج ہو ئے جن میں 10960مقدماتیکسو ہو ئے کل 24013میں سے 16726ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔
مقدمات بر خلاف پراپرٹی ڈکیتی، راہزنی، چوری وغیرہ کے مقدمات میں 11کروڑ 81لاکھ سے زائدمالیت کی نقدی و مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
عورتوں سے زیادتی کے88مقدمات میں 85مقدمات یکسو کرکے ملوث104ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40گینگ ہا ئے کے150 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
17پولیس مقابلوں میں 26خطر ناک ڈکیت ہلاک اور 3ڈاکو زخمی ہوئے۔Aکیٹگری کے453اور Bکیٹگری کے2315 کل2768مجرمان اشتہاری گرفتار۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے1239مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رائفل73، بندوق147،کلاشنکوف 10عدد، ریوالور، پسٹل 1160عدد, معہ 41956گولیاں برآمد۔
جبکہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمہ کے لیے کی گئی کاروائیوں میں 1408مقدمات درج کر کے1438ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً22من چرس،1من ہیروئن،6من سے زائد افیون،22679لیٹر شراب معہ71 چالوبھٹیاں برآمد کر لی