حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ مال میں انقلابی اقدامات پر کام تیز کردیا گیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ مال میں انقلابی اقدامات پر کام تیز کردیا گیا-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے پٹوار سرکل سطح پر 137 دیہی مراکز مال کی نوید سنادی-ابتدائی مرحلہ میں ضلع میں 80 دیہی مراکز مال قائم کیئے جائینگے-یہ بات ڈپٹی کمشنر نے تحصیل چیچہ وطنی میں نمایاں کارکردگی والے پٹواریوں میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کے دوران پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی- اسسٹنٹ کمشنر عثمان حسن بھی اس موقع پر ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے ڈیجیٹل گرداوری کے کام میں نمایاں کارکردگی والے پٹواریوں کو شاباش دی-انہوں نے کہا کہ پٹواری محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں-انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے ڈیجیٹل گرداوری اور دیہی مراکز مال کے قیام سے پٹواریوں کے کام میں آسانی ہوگی-ڈی سی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تحصیل ساہیوال کے پٹوار سرکلز میں 50 اور چیچہ وطنی میں 30 دیہی مراکز مال قائم کئے جارہے ہیں
دیہی مراکز مال کی تعداد جلد بڑھا کر 80 سے 137 کردی جائیگی ان مراکز کے قیام سے دیہات کے عوام کو زمینوں کی دستاویزات کے لئے شہر نہیں آنا پڑے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں