ملاقات میں گلگت بلتستان میں حدبندی اور حلقہ بندی اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی نشست ہوئی۔
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی ون ٹو ون ملاقات، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکسپرٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندی اور حد بندی کے حوالے سے مکمل بریفننگ بھی دی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سلطان سکندر راجہ سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماہرین نے گلگت بلتستان میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دیی۔اس موقع پر گلگت بلتستان میں حدبندی اور حلقہ بندی اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی نشست ہوئی۔