فنکاروں کیلئے بنیادی سہولتوں اور دیگر امدادی پیکچ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔فلم و ڈرامہ اداکارہ نادیہ خان
پشاور(چیف اکرام الدین)فلم و ڈرامہ کے مشہور اداکار صمد شاد نے کہا کہ فنکار برادری کرونا وائرس جیسی عالمی وبا اور آفات کے موقع پر بھی وزیر اعظم احساس فنڈز، اور دیگر امدادی پیکیجز سے محرومی کا شکار ہے جو فنکار برادری کیلئے باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سخت حالات میں حکومت اور سماجی اداروں نے فنکاروں کی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی جو فنکاروں کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں اس موقع پر فلم اور ڈرامہ ایکٹر نادیہ خان نے کہا کہ فنکاروں کیلئے بنیادی سہولتوں اور دیگر امدادی پیکیجز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ فنکاروں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے فنکاروں نے ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور اج وہ فنکار برادری مسائل سے دوچار ہے جو فنکاروں کی توہین ہے معروف فلم اور ڈرامہ ایکٹر صمد شاد اور فلم و ڈرامہ اداکارہ نادیہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، صوبائی وزیر فن و ثقافت سے مطالبہ ہے کہ فنکاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور وزیر اعظم احساس فنڈز اور دیگر امدادی پیکیجز سے محروم فنکاروں کو اپنا حق مختص کرے ا تا کہ فنکاروں کو بھی بنیادی اپنا حق مل سکے۔