گلگت (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایجوکیشنل سسٹم آف ویکٹوریل اینڈ ایمپرئیل گلگت بلتستان مظفر شاہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے گلگت بلتستان میں تعلیمی سیکٹر کی ترقی کیلئے نجی تعلیمی اداروں کیلئے گرانٹ کا اعلان کرے، کورونا وبائی صورتحال کے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا رہا۔گلگت بلتستان میں نجی تعلیمی ادارے معیاری اور جدید تعلیم کے حصول کیلئے محدود وسائل کے باجود کامیابی کی جانب سرگرداں عمل ہے الحمد اللہ ایجوکیشنل سسٹم آف ویکٹورئیل اینڈ ایمپرئیل کے جانب سے فراہم کردہ جدید تعلیمی سہولیات کیوجہ سے درجنوں طلباو طالبات ملکی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور والدین کا اعتماد آئے روز بڑھ رہا ہے جوکہ ہمارے ادارے کی بڑی کامیابی ہے ہماری کوشش ہے گلگت کے مضافا ت اور پسماندہ علاقوں میں بھی معیاری تعلیم کے حصول کیلئے اپنی ادارے کی شاخیں کھولیں، تاکہ شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں کے عوام بھی گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی سہولت سے مستفید ہوسکے اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز مقامی میدیا کیلئے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ والدین کے پر زور اسرار پر ہم نے اپنے دونوں تعلیمی اداروں میں محدود سیٹوں پر داخلوں کا اعلان کردیا ہے جوکہ بچے کی تعلیمی استعداد دیکھ کر ہی داخلہ دیا جائے گا ہمارا مقصد علاقے میں معیار تعلیم کا فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قابل تجربہ کار اور ماہرین تعلیم پر مشتمل اساتذہ کی خدمات حاصل ہے جوکہ طلباو طالبات کو روشناس کرانے کیلئے بہت ہی توجہ اور دلچسپی کے ساتھ فروغ تعلیم کیلئے کردار ادا کررہے ہیں جسکی بدولت الحمداللہ و ایجوکیشنل سسٹم آف یکٹورئیل اینڈ ایمپرئیل کے طلباو طالبات نے میٹرک اور نہم میں نما یاں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں Ecdسے لیکر 5th تک محدود سیٹوں اور 6Th میٹرک تک ٹیسٹ و انٹر ویو کے ذریعے داخلوں کا آغاز ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کی خاص بات سکول تعلیم کے ساتھ ہاسٹل میں 5 وقت باجماعت نماز اورت قرآن مجید کی تعلیم کا انعقاد بھی شامل ہے اس کے علاوہ لائیبریری، سائنس لیبارٹری، صا ف ستھرا ماحول، طلباء طالبات کیلئے ہم نے رویژن اور سیریز کے تحت امتحانات کی تیاری شامل ہے انہوں نے کہا کہ فارم داخلے کی تاریخ 09 فروری اور 10 فروری کو ٹیسٹ و انٹرویو ہوگا۔ جس میں کامیا ب طلبا ء وطالبات کو داخلے دئے جائیں گے چیئرمین مظفر شاہ نے مزیس کہاکہ اگر حکومت معیاری تعلیم کے حصول کیلئے خدمات سرانجام دینے والے نجی تعلیمی اداروں کی مالی معاونت کرے تو علاقے میں معیاری تعلیم کا انقلاب آئے گا۔ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں ہوگا۔
