دینہ (نمائندہ خصوصی) محمد عتیق نعمانی خادم دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی دادی کی رسم قل ادا کر دی گئی، رسم قل کی تقریب میں حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے خطاب کیا اور مر حو مہ کی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مفتیاں دینہ میں محمد عتیق نعمانی خادم دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی دادی محمد قدیر اور محمد منیر کی ولدہ محترمہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، رسم قل کی تقریب میں خضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے خصوصی شر کت کی، مر حومہ کی رسم قل کی تقریب میں معروف نعت خواں محمد بلال قادری، محمد حسیب حسان چشتی، قاری محمد آصف، مو لانا قاری عرفان، اور دیگر نے خصوصی شر کت کی جبکہ تقریب کے آخر میں حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے مر حو مہ کی درجات بلندی کے لئے دعا کی۔
