ماہ رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
ماہ رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے اور اسی عشرے کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کی رات بھی ہے ۔ لیلتہ القدر کے بارے قرآن کریم میں بیان ہے کہ اس رات عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لیلتہ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے برطانیہ کے ممتاز جید عالم دین مولانا قاری عبد الشکور قادری کا کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کی رات ایسے موقع پر آئ ہے جب دنیا بھر میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پریشانی کا عالم ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر لیلتہ القدر کی رات رب ذوالجلال کے حضور سربسجود ہو کے گڑا گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی چاہیے توبہ استغفار کریں رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دعا کریں وہی غفور الرحیم ہے۔ بر طانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ رب العالمین نے امت مسلمہ پر اپنے پیارے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے بے شمار احسانات کیے ہیں ان میں سے ایک خصوصیت لیلتہ القدر کی رات بھی ہے اس رات جی بھر کر عبادت کریں ۔قران مجید میں ارشاد ہے ہے لیلتہ القدر کی رات عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کی رات قرآن کریم کی تلاوت اور صدقہِ و خیرات کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں