شاندانہ حمید کی طرف سے 40 مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیکیج تقسیم

Spread the love

راشن پیکیج میں ایشیاء خورد و نوش کی چیزوں کے علاوہ دیگر ساز وسامان بھی موجود تھا۔

صوابی(چیف اکرام الدین)معروف بزنس وومن و سوشل ورکر محترمہ شاندانہ حمید کی طرف سے مستحق غریب، بے سہارا، اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پیکیج تقسیم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوابی میں معروف بزنس وومن و سوشل ورکر محترمہ شاندانہ حمید کی طرف سے 40 غریب و مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا جس میں ایشیاء خورد و نوش کی چیزوں کے علاوہ دیگر ساز وسامان بھی موجود تھا انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا اسلام کا اہم جز ہیں اور اس جز کو فالو کرنا ہر مسلمان کی اہم زمہ داری بنتی ہے سماجی سوشل ورکر محترمہ شاندانہ حمید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواجہ عمران کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے راشن پیکیج میں ہمارے ساتھ اسلام آباد سے بھرپور تعاون کیا اللہ تبارک و تعالی خواجہ عمران کو لمبی زندگی نصیب کرے اور اللہ تعالی خواجہ عمران کو اس کار خیر کا اجر و ثواب نصیب دیں انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے ساتھ تعاون ہم سب کی اہم زمہ داری بنتی ہے فلاحی اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں تا کہ غریب کی دادرسی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں