جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15سے 20فیصد کمی کے تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے، 78 پیسے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب کرایہ نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق جہلم سے راولپنڈی 135 کلو میٹر کا کرایہ 106 روپے جہلم سے راولپنڈی سواں فاصلہ 110 کلو میٹر کرایہ 86 روپے، جہلم سے پنڈدادنخان فاصلہ 90 کلو میٹر کرایہ 70 روپے، جہلم سے لاہور فاصلہ 192 کلو میٹر کرایہ 150 روپے، جہلم سے گجرات فاصلہ 58 کلو میٹر کرایہ45 روپے، جہلم سے منڈی بہاؤالدین کافاصلہ 48 کلو میٹرکرایہ 38 روپے، جہلم سے سرگودھا فاصلہ 190 کلو میٹر کرایہ 148 روپے، جہلم سے گجرانوالہ فاصلہ110 کلو میٹر کرایہ 86 روپے، جہلم سے دینہ فاصلہ 18 کلو میٹر کرایہ 14 روپے، جہلم سے ناڑہ فاصلہ 62 کلو میٹر کرایہ 48 روپے، جہلم تو خلاص پورفاصلہ 40 کلو میٹر کرایہ 31 روپے، جہلم سے سنگھوئی فاصلہ 15 کلو میٹر کرایہ 12 روپے، جہلم سے چوٹالہ فاصلہ 24 کلو میٹر کرایہ 19 روپے، جہلم سے داراپور فاصلہ 32 کلو میٹر کرایہ 25 روپے، جنرل بس اسٹینڈ دینہ سے راولپنڈی(پیر ودھائی) فاصلہ 105 کلو میٹر کرایہ 82 روپے، دینہ سے راولپنڈی (سواں) فاصلہ 85 کلو میٹر کرایہ 66 روپے، دینہ سے میر پور 25 کلو میٹر کرایہ 20 روپے، دینہ سے پھڈن فاصلہ 75 کلو میٹر کرایہ 59 روپے، دینہ سے پھڈیال فاصلہ 78 کلو میٹر کرایہ 61 روپے، دینہ سے اڈرانہ فاصلہ 50 کلو میٹر کرایہ 39 روپے، دینہ سے پاتھ فاصلہ 62 کلو میٹر کرایہ 48 روپے، دینہ سے سلیہال فاصلہ 60 کلو میٹر کرایہ 47 روپے، دینہ سے نگیال فاصلہ 63 کلو میٹر کرایہ 49 روپے، دینہ سے الانگری فاصلہ 57 کلو میٹر کرایہ 44 روپے، دینہ سے پنڈوری فاصلہ 53 کلو میٹر کرایہ 41 روپے، دینہ سے چکیام جنڈالہ فاصلہ 47 کلو میٹر کرایہ 37 روپے، دینہ سے بڑا گواہ فاصلہ 60 کلو میٹر کرایہ 47 روپے، دینہ سے فور پوٹھی فاصلہ 55 کلو میٹر کرایہ 43 روپے، پھڈیال سے راولپنڈی فاصلہ 172 کلو میٹر کرایہ 134 روپے، پھڈیال سے لاہور فاصلہ 285 کلو میٹر کرایہ 222 روپے، ڈومیلی سے دینہ فاصلہ 28 کلو میٹر کرایہ 22 روپے جنرل بس اسٹینڈ سوہاوہ نان اے سی سروس سوہاوہ سے ڈھوک بدرفاصلہ 18 کلو میٹر کرایہ 14 روپے، سوہاوہ سے ڈھوک مکین فاصلہ 15 کلو میٹر کرایہ 12 روپے، سوہاوہ سے گوجرخان فاصلہ 25 کلو میٹر کرایہ 20 روپے، جنرل بس اسٹینڈ پنڈدادنخان نان اے سی، پی ڈی خان سے غریب وال فاصلہ 25 کلو میٹر کرایہ20 روپے، پی ڈی خان سے بھیرہ فاصلہ 40 کلو میٹر کرایہ 31 روپے، پی ڈی خان سے سرگودھا فاصلہ 100 کلو میٹر کرایہ 78 روپے، اعوان ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس پی ڈی خان سے لاہور فاصلہ 286 کلو میٹر کرایہ 223 روپے، پی ڈی خان سے چکوال فاصلہ 55 کلو میٹر کرایہ 43 روپے، پی ڈی خان سے چوآسیدن شاہ فاصلہ24 کلو میٹر کرایہ 19 روپے، پی ڈی خان سے لِلہ ٹاؤن فاصلہ 30 کلو میٹر کرایہ 23 روپے، پی ڈی خان سے راولپنڈی فاصلہ 165کلو میٹر کرایہ 129 روپے، پی ڈی خان سے منڈی بہاوالدین فاصلہ 65 کلو میٹر کرایہ 51 روپے، پاک شیرازی ٹریول پنڈدانخان نان اے سی سروس پنڈدادنخان سے جہلم فاصلہ 90 کلو میٹر کرایہ 70 روپے، گوندل ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس جلالپور شریف سے سرگودھا فاصلہ 142 کلو میٹر کرایہ 111 روپے،گوندل ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس جلالپور شریف سے لاہور پرانا کرایہ 700 روپے اب20 فیصد کمی کے بعد 560 روپے، جلالپور شریف سے راولپنڈی کا پرانا کرایہ 550 روپے اب20 فیصد کمی کے بعد 440 روپے، جلالپور شریف سے فیصل آباد کا پرانا کرایہ 450 روپے تھا اب20 فیصدکمی کے بعد360 روپے، جلالپورشریف سے سرگودھا کا پرانا کرایہ 300 روپے تھا اب20 فیصد کمی کے بعد240 روپے مقررکر دئیے گئے ہیں، یہاں پر قابل زکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد ٹرانسپورٹرز کی ذمہ داری ہوگی، مسافروں کاسوار ہونے سے قبل ٹمریچر چیک کرنا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے ٹرانسپورٹرز پابند ہونگے، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدجہلم ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے بعد جاری کئے گئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد فوری ہوگااور اگر کوئی ٹرانسپورٹر یا گاڑی کا عملہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرے تو مسافر ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈی ایس پی ٹریفک کو تحریری شکایت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم پورٹل پر بھی شکایت کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔
