
پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی ٹیم اےایس آئی منشا ،ناصر کنسٹیبل معہ لیڈی کنسٹیبل، عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے سندس لڑکی کو بازیاب کروانے کے لیے گئی ۔
لڑکی کو بازیاب کروانے کے بعد جب پولیس واپس آنے لگی تو لڑکی کے باپ لیاقت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر کنسٹیبل ناصر زخمی ہوگیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے پسٹل بھی برآمد کرلیا ۔
زخمی کنسٹیبل ناصر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جس کا علاج جاری ہے۔جبکہ
قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سندس لڑکی کے خاوند معاویہ نے اپنی بیوی کی بازیابی کے لیےعدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی
