نوشہرہ پولیس نے خواتین کو موبائل فون اور سوشل میڈیا پر غلیظ گالیاں دینے اور بھتہ خوری کے پیغامات بھیجنے والے پولیس اہلکار گرفتار کر لیا۔

Spread the love

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے مذکورہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکار محمد عارف کو کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا۔

نوشہرہ(چیف اکرام الدین)پولیس نے حکمران جماعت کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی مس سومی فلک نیاز، ان کے شوہر سمیت ضلع نوشہرہ کے درجنوں خواتین کو موبائل فون اور سوشل میڈیا پر غلیظ گالیاں دینے اور بھتہ خوری کے پیغامات بھیجنے والے نوشہرہ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نے ملزم کو کورٹر گارڈ میں بند کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی نے پبی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فیس بل آئی ڈی کے ذریعے ان کو حراساں کیا جارہا ہے۔ جبکہ ان کے شوہر فلک نیاز کو بھتہ دینے کے لئے پرچیاں بھیجی جارہی ہے۔ اس پر نوشہرہ سی ٹی ڈی پولیس کے ڈی ایس پی اسماعیل خان نے انکوائری شروع کی۔ اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے جعلی فیس بک آئی ڈی تک رسائی حاصل کی۔ جو کہ نوشہرہ پولیس کا اہلکار محمد عارف بیلٹ نمبر1715 استعمال کررہا تھا۔ نوشہرہ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گذشتہ روز مذکورہ آئی ڈی کے ایڈمن کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے مذکورہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکار محمد عارف کو کوارٹر گارڈ میں بند کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کی۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین کو بھی سوشل میڈیا اور موبائل فون پر ہراساں کرتا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی مس سومی فلک نیاز اور ان کے شوہر فلک نیاز نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مذکورہ جعلی فیس بل آئی سے گذشتہ تین ماہ سے ان کو پریشان کیا جارہا تھا۔ اور ان کے بچوں کو اغواء کرنے اور ان کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی تھی۔ جبکہ ان کو دس لاکھ بھتے کی پرچی بھی بھیجی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان تھے۔ مگر انہوں نے نوشہرہ پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کے انتہائی اہم پیشرفت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں