وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی طرف سے کاروباری خواتین میں عیدی پیکج تقسیم

Spread the love

راشن و عیدی پیکیج چیئرپرسن فطرت الیاس بلور، وومن چیمبئر کی صدر رخسانہ نادر،ایم پی اے رابعہ بصری کی تعاون سے تقسیم کئے گئے۔

پشاور(چیف اکرام الدین) وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی طرف سے اپنی کاروباری خواتین میں خصوصی عیدی پیکج تقسیم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی طرف سے اپنی کاروباری خواتین میں عیدی پیکج تقسیم کئے راشن پیکج وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز رخسانہ نادر، چیئرپرسن فطرت الیاس بلور، خاتون رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے محترمہ رابعہ بصری، وومن چیمبئر کی سابق صدر کے تعاون سے اپنی کاروباری خواتین میں راشن اور خصوصی عیدی پیکج تقسیم کئے وومن چیمبئر کی صدر مسز رخسانہ نادر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور ملکی حالات کی وجہ سے تمام کاروباری خواتین بے روزگاری سے شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ہماری کاروباری خواتین جن کا بزنس نمائشوں کے ذریعے ہوتا ہے لاک ڈاون اور ملک میں معیشت کے برے حالات کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ حالیہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونیوالی کاروباری خواتین کو ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں