گلگت (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی’گلگت امیر تیمور نے کہا کہ خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی ہوگی زمینوں کے لین دین کےدوران سادہ لوح شہریوں کو لینڈ مافیا جان بوجھ کر خالصہ سرکار اراضی کی خرید و فروخت کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ۔ تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر، تحصیلدار ایل آر ، نائب تحصیلداران ریونیو فیلڈ سٹاف لینڈ مافیا پر کڑی نظر رکھیں میونسپل حدود میں خالصہ سرکار اراضی کی کڑی نگرانی کی جائے گی یہ باتین سوموار کےروز دربار ہال تحصیل آفس میں اہم اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے لینڈ مافیاکو خبردار کیا کہ وہ خالصہ سرکار اراضی پر کسی بھی قسم کے تعمیرات، شجرکاری، پتھر اور ریت نہی نکالیں گے کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے خالصہ سرکار اراضی پر ہرطرح کی سرگرمی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے۔ خلاف ورزی پر جیل کی سزا ہوسکتی ہے
