لندن(عارف چودھری)
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےکہا کہ چینی اسکینڈل پر عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ چینی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی پر معافی نہیں ملے گی، کمیٹی نے فرانزک رپورٹ بھی عوام کے سامنے پیش کر دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں، خود کو بھی احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھاکہ پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی فلٹریشن پلانٹس پر کام کر رہے ہیں چھ سو کروڑ کا پی سی ون آب پاک کا منصوبہ منظور ہوگیا۔
ا
گورنر پنجاب نے بتایا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں پچاس کروڑ کے عطیات جمع ہوئے اور اب تک 10 لاکھ راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔