اردوگلوبل کے سی او شہزاد مرزا نے کہا میں اور میری پوری ٹیم کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے تمام مسافروں خصوصا شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے بارگاہ الہٰی میں دعا گو ہیں۔ جو لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں اللہ کریم اس ماہ مقدسہ کی برکتوں کے صدقے ان زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے ! آمین
انہوں نے مزید کہا کہ کہ یہ بہت بڑا سانحہ رونما ہو گیا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ماہ مقدس میں اورخصوصآ عید سے دو دن پہلے اتنا بڑا واقعہ ناقابل فراموش ہے . ہم لوگ پہلے کرونا جیسے آفات سے نمٹ رہے ہیں اوپر سے ایسی آفات کا آجانا بڑا دلخراش ہے . ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ماہ رمضان کے صدقے تمام ام مسلمہ کو ہر قسم کی آفات و بلیات سے محفوط رکھیں . اور ملک پاکستان پر اور بیرون ملک بسنے والے تمام مسلمانوں پر اپنا فضل و کرم فرمائیں .آمین.
