گلگت (پ ر) غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر مالک گرفتار، ایک لاکھ روپے جرمانہ، دکان سیل۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے تحریری شکایت پر میونسپل حدود میں NOC کے بغیر دکان کی تعمیر پر مالک پر جرمانہ کرتے ہوئے دکان سیل کردیا، جب تک بلدیہ عظمیٰ گلگت سے کمرشل تعمیرات کیلئے اجازت نامہ حاصل نہیں کریں گے کام نہیں کرنے دونگا۔ میونسپل حدود میں بلدیہ این او سی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے انتظامی رٹ چیلنج کرنے والوں کی سزا جیل ہے واضح رہے مزکورہ مالک دکان کو بلدیہ انجینئرنگ سیکشن کی جانب سے کئی دفعہ ادارے کے جانب سے نوٹسز جاری ہوچکے تھے اور تعمیرات روکنے کے ساتھ این او سی کے حصول کیلئے بلدیہ آفس سے رابطہ کرنے کو کہا گیا تھا، مگر دکان مالک کی جانب سے بلدیہ بلڈنگ انسپکٹر ز کے نوٹسز کو نظر انداز کرنے پر یڈ منسٹریٹر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مالک کو گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔ یوں حکم کی تعمیل نہ کرنے پرجمعرات کے روز ایڈ منسٹریٹر کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ایڈ منسٹریٹر امیرتیمور نے حکم کی خلاف ورزی اور انتظامی رٹ کوچیلنج کرنے پر مالک دکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اوردکان کوغیر معینہ مدت کیلئے سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر، اور سائٹ انجینئرز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے ٹاون انجینئر، سائٹ انجینئرز اور ببلڈنگ انسپکٹرز کو سختی کے ساتھ حکم دیا کہ وہ شہر میں بلدیہ این او سی کے بغیر ہونے وا لی تعمیرات کا روزانہ رپورٹ دیں، ڈیوٹی میں کوتاہی اور کاہلی ناقابل برداشت ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ آئندہ کوئی بھی تعمیرات ایڈ منسٹریٹر کے اجازت کے بغیر نہیں ہونگی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی ہوگی۔انتظامی رٹ ہر حال میں قائم رکھیں گے۔
