وائرس وباء کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک پروقار سادہ تقریب کا انعقاد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم موٹرویز پولیس بیٹ 7، سرائے عالمگیرنے گزشتہ روز جہلم ٹال پلازہ پر عالمی کورونا وائرس وباء کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سیکٹر نارتھ 2 کے سیکٹر کمانڈر فرخ رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی علی عابد رضوان کی زیر نگرانی ایڈمن آفیسر انسپکٹر عمران محمود اور آپریشنل آفیسر انسپکٹر توصیف محمد، انسپکٹر صہیب عبدالماجد، انسپکٹر نوید احمد اور انسپکٹر طاہر شہزاد نے انتظامی امور سرانجام دیئے۔اس تقریب میں عوام الناس اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو موجودہ عالمی کورونا وائرس وباء سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے بارے آگاہی فراہم کی اور ماہ صیام کے مقدس مہینے کے پیش نظر مسافروں میں افطار پیکٹس بھی تقسیم کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں