گلگت () اخبارات او سوشل میڈیا کے خبروں کا نوٹس، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں تاجروں کو زائد منافع خوری اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کردئے، جبکہ متعدد دکانداروں کو اصلاح کا نوٹسز دے دیا، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو اپنا قبلہ درست کریں، زائد منافع خوری پر سخت کاروائی کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اینڈ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے مختلف مقامی اخبارا ت اور سوشل میڈیا پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ازخود اضافے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں زبردست کریک ڈاون کیا۔ اس موقع پر زائد منافع خوری پر 6 دکانداروں پر بھاری جرمانے اور زائدالمعیاد اشیائے کی برآمدگی پرزمہ داروں کو سخت سرزنش کرتے ہوئے مزکورہ اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں سبزی فروش، پھل بیجنے والے سبزی مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی، موقع پر قیمتوں میں خو دساختہ اضافے پر سخت کاروائی کا بھی عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ زائد منافع خوری اسلام میں حرام فعل قراردیا ہے جبکہ مال کی فروخت کیلئے جھوٹ کا سہارہ لینا بھی بڑا جرم ہے اور کاروبار میں برکت نہیں رہتی ہے لہذا تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں تاکہ عوام کو خودساختہ مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے تمام سیکٹر مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹراور میٹ انسپکٹر کو ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹوں پر چھاپے ماریں تاکہ انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا قانونی دائرے میں لانے میں مدد مل سکے۔
