تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈدادنخان مقامی میڈیا کی بر وقت نشاندہی پر عید کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی

Spread the love

کھیوڑہ (را شدخان)
تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈدادنخان مقامی میڈیا کی بر وقت نشاندہی پر عید کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی۔۔
ڈی سی جہلم اور سی او ہیلتھ نے عوامی ضرورت کے پیش نظر ایک کی بجائے دو ڈاکٹر پر شفٹ دستیابی کو یقینی بنا دیا۔۔
گزشتہ ریکارڈ کے مطابق عید کے موقع پر ایمرجنسی خاص کر روڈ ایکسیڈنٹ کی شرع کے مطابق مکمل سٹاف کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔۔اہل علاقہ کا خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی طرف سے عید کی چھے چھٹیوں کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ہسپتال میں چھٹیوں کے دوران ایک شفٹ میں صرف ایک ہی ڈاکٹر ڈیوٹی کے لئے یے موجود ہونا تھا جس نے ایمرجنسی سمیت دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کو سنبھالنا تھا اس پر مقامی میڈیا کی طرف سے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور سی او ھیلتھ ڈاکٹر وسیم کو موقع کی نزاکت سے باخبر کیا گیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے معلومات کی گئی جس کے مطابق میڈیا کی نشاندہی درست تھی اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹروں سمیت ضروری پیرامیڈیکل سٹاف کا روسٹر تبدیل کراکر آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اب عید کی چھٹیوں کے دوران ایک وقت میں دو ڈاکٹر موجود ہوں گے جس سے مریضوں کع بہتر نگہداشت میسر آئے گی تحصیل پنڈدادنخان مرکزی انجمن تاجران ان دیگر تنظیموں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سمیت سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کو ذاتی دلچسپی لیکر عوام کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں