جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 2مارچ کو جیکب آباد اور 3مارچ کو ڈیرہ اللہ یار پہنچیں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق 2مارچ کو جیکب آباد پہنچیں گے جہاں وہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری کے بیٹے سلمان علی کا نکاح پڑھائیں گے اور دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے اس موقع پروہ جیکب آباد کے صحافیوں اور جماعت کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔ بعد ازاں وہ اگلے روز 3مارچ کو بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار جائیں گے جہاں وہ مہنگائی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں اوستہ محمد چوک پر بڑے دھرنے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ و بلوچستان کے صوبائی و مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
